Kitaab Nama - کتاب نامہ 4.07

Post Box: 123
Islamabad, 44800
Pakistan

About Kitaab Nama - کتاب نامہ

Kitaab Nama - کتاب نامہ Kitaab Nama - کتاب نامہ is a well known place listed as Media/news/publishing in Islamabad ,

Contact Details & Working Hours

Details

"کتاب نامہ"

محترم قارئین!
روزنامہ کے ٹو ٹائمز اور روزنامہ اخبار خیبر کے سنڈے میگزین میں مطالعہ کتب کے حوالے سے ایک منفرد اور دلچسپ سلسلہ لئے حاضر خدمت ہیں ۔ اس سلسلہ میں کتب کے حوالے سے معلومات میں قارئین اخبار خیبر کو شامل کیا جائے گا نیز نئے پڑھنے والوں کی راہنمائی، مختلف کتب کے تعارف اور ان کی معلومات کے ساتھ ساتھ حفاظتِ کتب ، لائبریریوں کے بارے میں مفید معلومات اور قارئین کتب سے متعلق مختلف سلسلے بھی اس موضع کا حصہ ہونگے۔
اس منفرد سلسلے کا بنیادی مقصد معاشرہ سے ناپید ہوتے ہوئے مطالعہ کتب کے مشغلہ کو پھر سے زندہ کرنے کی سعی ہے ۔ کتاب نامہ میں نہ صرف نئی شائع ہونےوالی کتب کی اطلاع قارئین کو دی جائےگی بلکہ پرانی کتب کے حالیہ شائع ہونے والے نئے ایڈیشنوں کی معلومات کے ساتھ ساتھ بھُولی بسری کتابیں اور دیگر مختلف موضوعات پر کتب کے ساتھ کتابوں کی خبریں بھی زیر بحث رہیں گی ۔ علاوہ ازیں مختلف قارئین کتب اور مطالعہ کتب کے مشغلہ سے منسلک افراد سے گپ شپ بھی اس سلسلہ کا حصہ ہو گی تاکہ معاشرہ میں زبان وادب کے فروغ اور مطالعہ کتب جیسے ختم ہوتے ہوئے مشغلے کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے۔ مصنفین اور ناشرین کتب سے آپکی ملاقات بھی کرائی جائے گی اور اس حوالے سے ان کے تاثرات اور خیالات بھی آپ تک پہنچائے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں حفاظت کتب اور لائبریریاں بھی خاص موضوع رہیں گی ۔ امید ہے قارئین نہ صرف اس سلسلہ کو پسند کریں گے بلکہ اس پر اپنے تاثرات اور کتب بینی کے حوالے سے اپنے تجربات میں بھی ہمیں شامل کریں گے ۔ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی عطا فرمائے، آمین۔

والسلام

ثاقب بٹ