Farooq Ahmed Foundation - FAF 2.66

5 star(s) from 5 votes
Head Office : Main Kahlid Bin Waleed Rd PECHS Block 2
Karachi, 74800
Pakistan

About Farooq Ahmed Foundation - FAF

Farooq Ahmed  Foundation - FAF Farooq Ahmed Foundation - FAF is a well known place listed as Non-profit Organization in Karachi ,

Contact Details & Working Hours

Details

نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں
""QURAN 55/60.

Farooq Ahmed Foundation
A PROJECT OF GSH GROUP & AA MARINE SERVICES
> Qarz e Hasna
> Free Eye Treatment
> Free Kidney Treatment & Dialysis
>Kafalat e Yateem

فاروق احمد فاؤنڈیشن نے 2016 میں اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔
آغاز سفر کے ساتھ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم قرض حسنہ کی سہولت بھی
متعارف کراتے ہیں ۔
بنیادی طور پہ قرض حسنہ اس قرض کو کہا جاتا ہے جس پہ کسی بھی قسم کی
اضافی رقم یا فائدہ حاصل نہ کیا جائے۔
قرض حسنہ بہت سی ضرورتوں کے لیے دیا جاتا ہے لیکن ہم نے اپنے محدود
وسائل * کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا کہ ہم قرض حسنہ کو تعلیمی مقاصد کے
استعمال کریں گے تاکہ یہ لوگ تعلیم حاصل کر کے یہ قرضہ واپس بھی کرسکیں
اور کل کو اپنے پاؤں پہ کھڑے ہو کر لوگوں کو بھی قرض حسنہ دیں سکیں
تاکہ یہ صدقہ جاریہ جاری رہ سکے۔
اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اس قرض حسنہ سے کوئی ناجائز فائدہ نہ اٹھا
سکے ہم نے کراچی اور لاہور کے تعلیمی ادارے بشمول کالج یونیورسٹی اور
کچھ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر اس سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔

F A F
کے اخراجات جی ایس ایچ گروپ اور اے اے میرین سروسز
کے اپنے وسائل سے خود برداشت کرتے ہیں
اور کسی سے کسی بھی مد میں کوئی رقم نہیں لیتے

کفالت یتیم

کفالت یتیم کے بارے میں حدیث نبوی ﷺ ہے
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ
حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح ( قریب قریب ) ہونگے ،
یہ کہ کر آپ ﷺ نے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی کے ذریعے اشارہ کیا اور دونوں کے درمیان تھوڑی سی کشادگی رکھی ۔
(بخاری)

ارشاد باری تعالٰی ہے
جو لوگ نا حق یتیم کا مال کھا جاتے ہیں ، وہ اپنے پیٹ میں آگ ہی بھر رہے ہیں ۔ ( النساء ۔10)

انہی آیات اور حدیث مبارکہ کو مد نظر رکھتے ہوئے فاروق احمد فاؤنڈیشن نے اپنے محدود وسائل کی باوجود سب سے زیادہ وسائل کفالت یتیم پہ خرچ کر رہیں ہیں اس کے بارے میں ہم اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔۔

FAF Care

فاروق احمد فاؤنڈیشن نے جب 2016 میں اپنے سفر کا آغاز کیا تو ہماری نظر مہنگے علاج پہ پڑی تو ہر آدمی مہنگا ترین علاج برداشت نہیں کر سکتا ۔۔ لوگوں کی ہم نے بے بسی دیکھی ان کو قریب سے مرتے ہوئے دیکھا ۔۔
تب ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اپنے کاروبار سے جو منافع حاصل کریں گے اس کا کچھ نہ کچھ حصہ ان لوگوں کے علاج کیلئے مختص کریں گے ۔
چنانچہ ہم لوگوں نے اردگرد نظر دوڑائی بے شمار چیزیں ایسی تھی جن کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت تھی تاہم ہم نے اپنے محدود وسائل کی وجہ سے دو بیماریوں گردوں اور آنکھیں کا انتخاب کیا جن کو ہم بہتری کی طرف لیکر آئیں گے ۔ چنانچہ ہم نے پاکستان بھر میں ان بیماریوں کے بڑے ہسپتالوں پہ نظر ڈالی تو ان میں سے گردوں کے لیے بہترین ہسپتال ایس آئی یو ٹی کراچی کا انتخاب کیا اور آنکھوں کے لیے
ایل آر بی ٹی کراچی اور لاہور کا انتخاب کیا ۔
اور ان دونوں اداروں کے
Sponsorship Program
میں اپنا حصہ ڈالا ۔
ان دونوں اداروں کو بالخصوص ایس آئی یو ٹی کراچی کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ وہ گردوں کے لیے پاکستان کا بہترین ہسپتال ہے اور جہاں آنے والے شخص کا علاج مفت کیا جاتا ہے چاہے وہ صاحب حیثیت ہو نا ہو تا کہ کسی کی عزت نفس متاثر نہ ہو سکے اور یہی سلسلہ ایل آر بی ٹی کا بھی ہے ۔ فاروق احمد فاؤنڈیشن دل کی گہرائیوں سے ان دونوں اداروں کیلئے مشکور ہے اور دعا گو بھی ہے اللہ تعالٰی ان کو کامیاب کریں اور ان اداروں کو قائم رکھے تا کہ لوگوں کا مفت علاج جاری رکھ سکیں ۔
اللہ تعالٰی آپ کو اور ہم سب کو ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھے۔۔ آمین ۔۔
فی امان اللہ

OTHER PLACES NEAR FAROOQ AHMED FOUNDATION - FAF

Show more »