Physics Society Of Govt Post Graduate College Sahiwal 4.04

4.7 star(s) from 19 votes
Department of Physics, Govt. Postgraduate College
Sahiwal, 57000
Pakistan

About Physics Society Of Govt Post Graduate College Sahiwal

Physics Society Of Govt Post Graduate College Sahiwal Physics Society Of Govt Post Graduate College Sahiwal is a well known place listed as Education in Sahiwal , Educational Organization in Sahiwal ,

Contact Details & Working Hours

Details


فہرست:
٭فزکس سوسائٹی کا تعارف
٭فزکس سوسئٹی کی اہمیت
٭سوسائٹی کے مقاصد
٭سوسائٹی کی کابینہ
فزکس سوسائٹی کا تعارف
سوسائیٹیز کا قیام کسی بھی تعلیمی ادارہ کی روایات کا ایک اہم حصہ گردانا جاتا ہے،اور سوسائیٹیز کسی بھی ادارہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔علاوہ ازیں سوسائیٹیز طلباوطالبات کی شخصی،زہنی،علمی و عملی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔فزکس ایک سائنسی، مشکل مگر دلچسپ مضمون کے طور پر جانا جاتا ہے اور اسکی افادیت سے دنیا بخوبی واقف ہے۔مگر طلباوطالبات اس مضمون کے بارے علم تو رکھتے ہیں مگر سمجھ نہیں رکھتے اور یہ عدم توجہی کی وجہ سے ہے شائید کہ طلبا اس مضمون کو بس ایک مضمون سمجھ کر پڑھتے ہیں اس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ادارہ ھزٰا میں شعبہ فزکس کا قیام بہت پرانا ہے اور اس شعبہ کے قیام کے لئیے بہت لوگ کوشاں رہے اور اس شعبہ نے بہت سے صاحبِ علم پیدا کیئے جنہوں نے ملکی سطح پر اور شہری سطح پر اپنی خدمات سر انجام دیں اور ابھی تک یہ سلسہ برقرار ہے اور انشاءاللہ یونہی برقرار رہےگا۔ ادارہ میں فزکس سوسائٹی کا قیام بھی بہت عرصہ پہلے ہؤا اور سوسائٹی نے کچھ عرصہ اپنا کردار ادا کیا مگر پھر کچھ نا گزیر وجوہات کی بنا پرسوسائٹی کی سرگرمیاں دھیرے دھیرے ختم ہو گئیں مگر اب دوبارہ سے ہم اس سوسائٹی کو سرگرم کرنے کے لئیے کوشاں ہیں تاکہ یہ موجودہ طلبا و طالبات اور آئیندہ آنے والے طلبا و طالبات کے لئیے فائدہ مند ہو اور انکے بہتر مستقبل میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
فزکس ایک بہت وسیع شعبہ ہے اور اسکو سمجھنے کے لئیے دلچسپی اور وقت درکار ہے۔ سوسائٹی کے زیرِتحت فزکس سے تعلق رکھنے والے تمام طلبا و طالبات اپنے نظریات کو بہتر بنا سکتے ہیں اور اپنے تخلیقی کام کو متعارف بھی کروا سکتے ہیں۔ سائینس دن بدن ترقی میں مصروف ہے مگر ہمارا تعلیمی نظام کچھ ایسا ہے کہ سال ہا سال وہی پرانا نصاب پڑھایا جاتا رہا اور یہ نصاب بھی فزکس کے شعبہ کے کچھ درخشندہ ستاروں کی مرہونِ منّت ہے۔ فزکس میں بہت سی نئی چیزیں اور نظریات دریافت ہو چکے ہیں مگر ہمارے طلبا و طالبات اس سب سے بے خبر ہیں اورہمارے ہاں ان سب باتوں سے آگاہی کا فقدان ہے حالانکہ طلبا کا ان سب باتوں سے با خبر رہنا وقت کی ضرورت ہے۔لہزٰا سوسائیٹیز اس بات کی کمی کو دور کرنے میں ہمیشہ سے کوشاں رہی ہیں۔
فزکس سوسائٹی کی اہمیت:
فزکس کی روزمرّہ زندگی میں اہمیت سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ہماری سڑکوں پر نت نئی گاڑیاں،ہماری صنعت کی بنیاد مشینیں،انسان کی دوسرے سیاروں تک رسائی،دنیا کا "گلوبل ویلیج" بن جانا،شعبہ طبّ میں اسکا کردار،انسانی آرائش کا سامان وغیرہ وغیرہ سب فزکس کی ہی مرہونِ منّت ہے۔اگر ہم فزکس کا کردار دنیا کی ترقی میں سے علیحدہ کر کے دیکھیں تو ہمیں دنیا خالی نظر آۓ گی اور انسان اسکے معجزات سے علیحدہ ہو کر بے بس نظر آۓ گا،پتا چلا کے فزکس بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور اسکے علم اور قوانین کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔سوسائیٹی کا قیام عمل میں لانے سے طلبا و طالبات کو ایک پلیٹ فارم مل جاۓ گا جہاں وہ اس شعبہ سے متعلق اپنے زہن میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے اور اپنے تخلیقی کام سے خود بھی مستفید ہونگے اور دوسروں کے لئیے بھی فکر کا سامان مہیّا کریں گے۔اسکے علاوہ ہمارے طلبا اس شعبہ میں اپنی مستقبل سے نا واقف ہیں،اپنی تعلیم پوری کرنے کے بعد عملی زندگی میں اس علم کے صحیح استعمال اور باہر کے حالات کا سامنا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔مگر سوسائٹی اس معاملے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس شعبہ کے صاحبِ علم لوگوں کے علم سے مختلف سیمنار منعقد کروا کے استفادہ کیا جا سکتا ہے جس سے طلبا میں شعور بیدار ہو گا کہ کس طرح سے وہ معاشرے میں اپنی خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔اسکے علاوہ اگر طلبا اس پلیٹ فارم سے اپنا تخلیقی کام کرتے ہیں تو یہ نا صرف کالج، بلکہ ملکی سطح پر بھی شعبہ کا نام روشن کرے گا۔اور اساتزہ اس پلیٹ فارم پر طلبا کی رہنمائی کر کے انکے بہتر مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ مختصر یہ کہ سوسائٹی کا قیام طلبا کی علمی و عملی زندگی پراور شعبہ پر بہت سے مثبت اثرات مرتّب کرنے میں مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔
سوسائٹی کے مقاصد:
یوں تو سوسائٹی کے اغراض و مقاصد بہت ہیں مگر مختصراً کچھ کا زکر درج زیل ہے:
1)فزکس سے متعلقہ مسائل کے حل میں طلبا کی مدد
2)طلبا و اساتزہ کے درمیاں ماہانہ اجلاس جس میں فزکس کے مسائل پر بات،انکے حل اور شعبہ میں بہتری پر غور کرنا
3)فزکس سے متعلقہ نئی ایجادات و دریافت سے آگاہی کے لئیے سیمینارز کا انعقاد
4)طلبا کو اس قابل بنانا کہ وہ دوسرے ممالک اور ملکی سطح پر دوسرے اداروں کے طلبا کا سامنا کر سکیں
5)مختلف موضوعات پر شعبہ کے اساتزہ کی جانب انکی تاریخ اور نظریات میں ترقی پر مبنی لیکچرز کا انعقاد۔
6) فزکس سے متعلقہ مطالعاتی دوروں کا انعقاد
7)فزکس کے بارے میں طلبا میں دل چسپی پیدا کرنا
7)طلبا کو انکے روشن مستقبل کے مواقع کے بارے آگاہ کرنا،
8) طلبا کو سائینسی نمونہ جات بنانے کی طرف راغب کرنا اور انکی حوصلہ افزائی
9) سوسائٹی کے زیر اہتمام شعبہ کے تمام طلبا و اساتزہ کرام کی اجتماعی سالانہ تقریب کا انعقاد
10) چھوٹی جماعتوں کے طلبا کو فزکس کی افادیت اور اس مضمون سے آگاہ کرنا،اور اساتزہ کی تعلیمی زندگی کا تعارف انکے سامنے رکھنا تا کہ وہ انہیں اپنے لئیے مثال سمجھیں۔
11) طلباء میں مقابلہ جات کا انعقاد
12) فزکس سے متعلقہ ایک سائینسی جریدے کی اشاعت کی کوشش کرنا