KOLO TARAR The Global Village 4.99

4.4 star(s) from 127 votes
Kolo Tarar , Teh & Distt- Hafizabad
Hafizabad,
Pakistan

About KOLO TARAR The Global Village

KOLO TARAR The Global Village KOLO TARAR The Global Village is a well known place listed as City in Hafizabad , Home in Hafizabad , Home Improvement in Hafizabad ,

Contact Details & Working Hours

Details

تاریخ کولو تا ر ڑ (حصہ اول )
بزریعہ حافظ عثمان غنی انجم
" عرصہ تین سو برس گزرتا ہے . کہ مسمی 'کولو ' قوم تارڑ نے موضعہ سید و علاقہ گجرات سے آ کر بکنارہ نالہ وگھ صرف اپنی سکونت بطور خانہ بدوش کے مقرر کی . کولو نامی اس شخص نے احمد پور اور ' دھنک ' سے کچھہ زمین مستعار لے کر کاشتکاری شروع کی . اس کے قیام کے سبب اور بھی چند زمیندار اور مفلس و محتاج اس کے پاس سکونت پذیر ہوئے . اتفاقاً ایک دفعہ ' کولو ' کی لڑائی احمد پور کے زمینداروں سے ہوئی اور دو تین خون ہو گئے. جس کے عوض کولو اور اس کے چھے بیٹوں کو پھانسی ہوئی . اور بستی ویران ہو گئی.صرف مسمات رامدائی کولو کی جو حاملہ تھی ' باقی رہ گئی. وہ بھی خوف کے مارے جنگل میں نکل گئی. وہاں اسکو ایک فقیر خدا پرست ملا. اور اس کے حال پر رحم کھا کر فرمایا کے تیرے شقم میں جو بچہ ہے وہ صاحب اقبال ہوگا. مگر جب پیدا ہو تو اسکو مسلمان بنا کر مسلمانی نام سے موسوم کرنا. عورت نے ارشاد فقیر کو قبول کیا. جب بچہ پیدا ہوا تو اسکا نام ' مرزا ' رکھا اور ختنہ کرا کے مسلمان بنایا. جب لڑکا بڑا ہوا تو صاحب حوصلہ اور داعیہ نکلا ، بادشاہ وقت کے دربار میں رسائی ہو گئی، بادشاہ نے چالیس دیہات ''ملوکہ قوم تارڑ'' کا اس کو مقدّم و چوہدری بنایا ، اس نے پھر یہ قصبہ آباد کر کے اس کا نام '' کولو تارڑ '' رکھا ، اس دن سے برابر آباد ہے، سکھوں کی شورش کے وقت ''سردارمہان سنگھ سکر چکیہ'' نے چاہا کہ اس پر قابض ہو جاۓ تو سب نے اتفاق کر کے اس کا مقابلہ کیا اور اس سکھ کی اطاعت منظور نہ کی اور اسے بحالت مجبوری اس علاقہ سے کوچ کرنا پڑا....
کولو تارڑ حافظ آباد کا اہم ترین نواحی موضوع ہے ، قوم یہاں کی غالب زمیندار تارڑ ہے، اس کے علاوہ یہاں کی بڑی برادری کمہار اور گل ہیں، جبکہ گکھڑ، جوئیہ، آرائیں اور ملک برادری کے لوگ بھی یہاں بستے ہیں...
یہاں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے جبکہ نوجوان طبقہ ذیادہ تر پڑھا لکھا ہے اور ایک کثیر تعداد میں بیرون ملک قیام پذیر ہے،،،،،، یہاں پر اب شیلر اور دانہ منڈیاں قائم ہو گئی ہیں اور قرب و جوار کے علاقوں سے لوگ یہاں گندم اور چاول کی تجارت کی غرض سے آتے ہیں جوکہ علاقہ کی ترقی کی اہم وجہ ہے.... ختم شد