جامع العلوم کے قیام کا مقصد:
اسلام کے سچے علمبردار، محبِ وطن اور صاحب علم وعمل نوجوان تیار کرنا جو دور حاضر میں دین حق کے مطابق انسانیت کی رہنمائی کرنے کے لائق ہوں۔
اس غرض کیلئے نوجوانوں کو ایسی تعلیم دینا مقصود ہے جس سے انہیں قرآن و حدیث میں بصیرت حاصل ہو سکے اور اس کے ساتھ وہ جدید علوم میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے تعلیم یافتہ حضرات سے کم نہ ہوں۔