ہاشم ویلفئیر ہسپتال۔۔پنڈی ہاشم ضلع گجرات کا واحد غیر سرکاری رفاعی ہسپتال ہے جہاں پہ عوام الناس کو انتہائی مناسب فیس کے ساتھ طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ جبکہ غریب اور مستحق مریضوں کو مفت تشخیص کے بعد ادیات بھی فراہم کی جاتی ہیں اگر کسی مستحق مریض کا کوئی آپریشن ہو تو وہ بھی بالکل فری کیا جاتا ہے۔۔۔ہسپتال ہذا میں شعبہ زچہ بچہ ،ۤشعبہ امراض چشم،شعبہ جنرل سرجری، شعبہ ناک کان گلہ،ڈینٹل یونٹ ،ای سی جی،الٹراساؤند، ایکسرے، لیبارٹری، میڈیکل سٹور اور ایمبولینس کی سہولیات موجود ہیں۔